۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حمید علی بخشی

حوزہ/ حوزہ علمیہ شہر تاکستان ایران کے سربراہ نے کہا کہ دفاعِ مقدس،عاشورائے حسینی(ع) کا ایک مظہر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ کا روشن ترین باب تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین/ حجۃ الاسلام حمید علی بخشی نے مدرسۂ علمیۂ تاکستان میں ہفتۂ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم خطے میں دفاع مقدس کی ثقافت کے فروغ کو دیکھ رہے ہیں،جو کہ عاشورا کی ثقافت کا سرچشمہ ہے اور دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا رہا ہے۔

انہوں نےنشاندہی کی کہ ماہ صفر اور ہفتۂ دفاع مقدس کا توازن، مقاومت، جانثاری، شہادت اور عاشورا کی ثقافت کو نئی نسلوں تک پہنچانے کا ایک سنہری موقع ہے، کیونکہ انقلاب اسلامی ایران قیام عاشورا کا نتیجہ ہے۔

استاد حوزہ علمیہ قزوین نے کہا کہ 8 سالہ دفاع مقدس کے دوران مجاہدین نے امام خمینی (رح) کی ذہین قیادت کی پیروی کرتے ہوئے استکبار جہاں اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دشمنوں کے خلاف، امام حسین علیہ السلام کو نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے حسینی جدوجہد اور استقامت کے ساتھ ایک تاریخی فتح کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ میں رقم کردیا۔

مدرسۂ علمیہ شہر تاکستان کے سربراہ نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران،ملت اور اسلام کے عظیم مجاہدین کی قربانی اور جانثاری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی باشعور اور ذہین قوم نے ہر وقت انقلاب اسلامی کے اصولوں اور اقدار کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دفاعِ مقدس،عاشورائے حسینی(ع)کا ایک مظہر اور اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ کا روشن ترین باب تھا۔ مزید کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو عاشورا کی ثقافت سے آشنا کرنا چاہئے اور انہیں ہفتۂ دفاع مقدس کے توسط سے شہداء اور مجاہدین کی عظیم قربانیوں اور شجاعت مندانہ مزاحمت کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .